چین کے تمام ایٹمی پلانٹ خطرات سے محفوظ ہیں

ایٹمی تابکاری کے اخراج کا بھی کوئی امکان نہیں ، سرکاری وائٹ پیپر

بدھ 27 جنوری 2016 13:36

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) چین نے ایٹمی پلانٹس اور ایٹمی مواد کے تحفظ کے لیے قوانین کو مزید سخت بنادیا ہے ۔ چین میں پہلا ایٹمی پلانٹ 1985میں تعمیر کیا گیا تھا اور اسی وقت سے پلانٹ کی نگرانی کو بہتر بنانے کے لیے قوانین کی تیار ی شروع کر دی تھی ، 1993میں علاقے میں پہلا ایٹمی حادثہ ہونے کے بعد تابکاری کے اثرات ختم کرنے کے لیے تیزی سے کا م کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی قوانین پر گذشتہ سال نظر ثانی کی گئی اور ایک ایٹمی ایمر جنسی مینجمنٹ سسٹم تشکیل دیا گیا اس سلسلہ میں ملک کے تمام اداروں اور صوبائی حکومتوں کو بھی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی حدود میں ایٹمی پلانٹس کے بارے میں قوانین پر موثر عملدرآمد کریں ۔ سرکاری طورپر جاری کیے گئے وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ اب تمام ایٹمی پلانٹس محفوظ ہیں ۔ ان پر عالمی معیار کے مطابق نگرانی کی جا رہی ہے اور سلسلے میں کوئی کوتا ہی منظر عام پر نہیں آئی ،ایٹمی تابکاری کے اخراج کو روکنے کے لیے بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :