پشاور، حساس اداروں کا سرچ آپریشن، چار اشتہاری اور چالیس سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 27 جنوری 2016 13:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) پشاور کے علاقے متھرا میں حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چار اشتہاری اور چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ چارسدہ کے بعد پشاور کے مختلف علاقوں میں جاری سرچ آپریشن میں بدھ کو حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چار اشتہاری ملزمان اور چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ مشتبہ افراد سے دو کلاشنکوف‘ تین پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کرلئے گئے۔ حساس اداروں نے ملزمان کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :