راولپنڈی، بینظیر ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ملزم گرفتار

بدھ 27 جنوری 2016 13:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) بینظیر ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احمد نامی ملزم کو مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 702 سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا جبکہ ملزم اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون کا رہائشی ہے اور 1992 سے مفرور تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :