کراچی پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، دو دہشت گرد ‘ سہولت کار سمیت 16 ملزمان گرفتار

بدھ 27 جنوری 2016 13:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) کراچی میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو دہشت گرد ‘ سہولت کار سمیت 16 ملزمان کو مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لیا۔ حراست میں لئے گئے ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز نے رام سوامی میں کاروائی کرتے ہوئے چھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا۔

پریڈی تھانے کی حدود سے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو دہشت گرد گرفتار کئے گئے دونوں کا تعلق کالعدم جماعت سے بتایا جارہا ہے۔ ملزمان بھتہ خوری‘ اغواء اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ حساس اداروں نے مچھر کالونی میں مقابلے کے بعد دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ ملیر ‘ الفلاح اور شاہ فیصل سے گیارہ ملزموں کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے تمام ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔