ترکش کوسٹ گارڈ کے پانچ رکنی وفد کی مزار قائد پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی

بدھ 27 جنوری 2016 13:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) ترکش کوسٹ گارڈ کے پانچ رکنی وفد نے مزار قائد پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ترکش کوسٹ گارڈ کے پانچ رکنی وفد نے مزار قائد پر حاضری دی۔ وفد نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد نے مزار قائد میں قائم میوزیم کا بھی دورہ کیا۔