چڑہوئی میں 31جنوری ضلع کوٹلی کی تاریخ کاسب سے بڑاکنونشن ہوگا‘ارشد بھٹو راجہ

بدھ 27 جنوری 2016 13:25

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء)پیپلزٹریڈرز ونگ کے ضلعی صدر ارشد بھٹو راجہ ، طارق داؤد چوہدری ،معشوق بٹ ، الحاج مسکین چوہدری ، سائیں شریف حیدری، رشید بٹ ، چےئرمین الطاف ، چےئرمین راجہ اقبال ، میجر راجہ اعظم ، راجہ صدیق، قاضی رزاق ، چوہدری نثار ، ڈاکٹر فرید ، کالا بٹ نے کہا ہے کہ چڑہوئی میں 31جنوری ضلع کوٹلی کی تاریخ کاسب سے بڑاکنونشن ہوگا،شیرکشمیرچوہدری محمدیٰسین کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی نئی تاریخ رقم کریگی،نقلی شیروں، دونمبرکھلاڑیوں کو31جنوری کے بعداپنی حیثیت کااندازہ ہوجائے گا،پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے،پی پی نے عوام سے کئے وعدے پورے کردیئے ہیںآ مدہ الیکشن کارکردگی کی بنیادپرجیتیں گیانہوں نے کہاکہ 31جنوری کوچڑہوئی کے مقام پرہونے والاکنونشن آزادکشمیرکی سیاست کارخ بدل دے گااکتیس جنوری کوشیرکشمیر،قائدکشمیر،عوام کے دلوں کی دھڑکن،نوجوان کی جان چوہدری محمدیٰسین لاکھوں کے اجتماع سے خطاب بھی کرینگے شیرکشمیرچوہدری محمدیٰسین کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی نے گزشتہ الیکشن میں عوام سے کئے وعدے پورے کرتے ہوئے آزادکشمیربھربالخصوص ضلع کوٹلی کے اندرتعمیروترقی کاجال بچھادیاہے آزادکشمیرمیں قائم موجودہ پی پی حکومت سے پہلے پی پی مخالف سیاسی جماعتوں نے کیاکام کیے سب کومعلوم ہے اورموجودہ پی پی حکومت نے ہوائی اعلانات نہیں کیے بلکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کام زمین پرنظرآرہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ سازشیں کی جاتی رہیں لیکن سازشیوں کوہمیشہ منہ کی کھانا پڑی اس وقت بھی کچھ ناعاقبت اندیشن سازشوں میں مصروف ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ شہیدوں کی پارٹی،جیالوں کی پارٹی،بھٹوزکوچاہنے والوں کی پارٹی کوکبھی ختم نہیں کیاجاسکتا،شیرکشمیرقائدکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے بلاتخصیص سب کے کام کیے چوہدری محمدیٰسین عوام دوست شخصیت ہیں اورہمہ وقت عوام کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ آمدہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیادپرایک بارپھراقتدارمیںآ کرآزادکشمیرکے اندرتعمیروترقی کادورجاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اکتیس جنوری کوچڑہوئی میں دما دم بھٹوقلندرہوگاسابق وزیراعظم فخرپوٹھوہارراجہ پرویزاشرف فخرپنجاب قمرالزمان کائرہ،فخرکشمیروزیراعظم چوہدری عبدالمجیداوردیگرجیالاقیادت کاچڑہوئی میں بے نظیراستقبال کرکے نقلی شیروں کوسیاسی موت ختم کردینگے۔