بھارت ‘پرائیویٹ میڈیکل کالج کی فیسوں میں اضافہ پر تین طالبان کے خود کشی کے واقعہ پردو افراد گرفتار

بدھ 27 جنوری 2016 13:20

تامل ناڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج کی فیسوں میں اضافے پر تین طالبات کے خودکشی کرنے کے واقعہ کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تین لڑکیوں نے گذشتہ ہفتے کو کالج کے احاطے میں واقع ایک کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کش کر لی تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے ایک تحریری چھوڑی ہے جس میں کالج انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ زیادہ فیسیں وصول کر رہے ہیں اور ان فیسوں کی رسید بھی فراہم نہیں کر رہے۔واقعہ کے بعد طلبہ اور ان کے والدین نے کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور حکام سے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ۔ایس وی ایس یوگا میڈیکل کالج کی اٹھارہ سالہ ای سرانیا، اٹھارہ سالہ وی پریانکا اور 19سالہ مونیسا نے اپنی آخری تحریر میں یہ الزام بھی عائد کیا کہ انتہائی زیادہ فیسیں لینے کے باوجود کالج میں سہولیات نہیں ہیں، مناسب اساتذہ نہیں ہیں اور کوئی پڑھائی نہیں ۔

متعلقہ عنوان :