سرا لیون ‘ ایبولا متاثرہ افراد کی تلاش کے دور ان دکانیں بند کر نے کے احکامات کر دیئے گئے

بدھ 27 جنوری 2016 13:18

فری ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء)سیرالیون میں دکانیں بند کر نے کے احکامات کے بعد پولیس اور دوکان دار مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیرالیون میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان اس وقت جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جب پولیس نے ایبولا سے متاثرہ افراد کی تلاش کے دوران ایک بازار کو بند کرنے کا حکم دیا۔

دکانداروں کی جانب سے حکومتی احکامات کو ماننے سے انکار کرنے پر جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کئے گئے۔ مظاہرین نے اشتعال انگیز کارروایئوں کے دوران ایک پولیس چوکی کو نذرآتش کر دیا ‘ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔