حجرہ شاہ مقیم ، محکمہ وائلڈ لائف اور رینجر ز نے مرغابی کا غیر قانونی شکار کرنے والاشکاری گرفتار کرلیا

بدھ 27 جنوری 2016 13:12

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) محکمہ وائلڈ لائف اور رینجر ز نے مرغابی کا غیر قانونی شکار کرنے والاشکاری گرفتار کرلیا،دو مرغابیاں،بندوق بارہ بور اور کارتوس برآمد،تحفظ جنگلی حیات ایکٹ کے تحت چالان مرتب،پچاس ہزا ر جرمانہ عائد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار اشفاق احمد کوا طلاع ملی کہ ایک شخص بارڈر بیلٹ کے دریائی علاقہ میں رینجر پوسٹ لسوڑی کے قریب مرغابی کا شکار کر کے تحفظ جنگلی ایکٹ 1974ءء کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس پر انہوں نے رینجر ز کی مدد سے محمد اعظم نامی شکاری کو شکار کرتے ہوئے موقع پر دھر لیاجسکے قبضہ سے شکار کی گئی دو مرغابیاں ،بندوق بارہ بور اور دو کارتوس برآمد کر لئے گئے ،ملزم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف رانا عبدالشکور منجھ نے پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جومحکمانہ بینک اکاوئنٹ میں جمع کروا کر شکاری کو رہا کر دیا گیا، اس موقع پر اشفاق احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ تحصیل بھرمیں اس سے قبل اتنا بھاری جرمانہ نہیں کیا گیا ،جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے محکمہ کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :