احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت، ریمانڈ میں 9فروری تک توسیع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جنوری 2016 13:05

احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت، ریمانڈ میں 9فروری تک توسیع

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2016ء) : احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ کیس کے تفتیشی افسر نے تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی۔جس میں کہا گیا کہ ملزم کا موبائل ڈیٹا سیل ہے ، جبکہ ڈاکٹر عاصم کے مختلف بنکوں کا ریکارڈ ضبط کرنا ہے۔ عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ میں دس فروری تک کی توسیع کی استدعا کی گئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دورا ن اسپتال میں ڈاکٹر عاصم کی تیمارداری کے لیے گھریلو فرد رکھنے کی درخواست کومسترد کر دیا گیا ۔ عدلت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم نیب کی حراست میں ہیں کسی کو ساتھ رہنے کی اجازت نہیں دے سکتے، عدالت نے حکم دیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے وارڈ میں غیر متعلقہ افراد کو جانے نہ دیا جائے ، احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے ریمانڈ میں نو فروری تک کی توسیع کر دی۔عدالت نے حکم دیا کہ ڈاکٹر تجویز کریں تو ڈاکٹر عاصم کو کمر کی سر جری کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے ۔جبکہ ڈاکٹر عاصم کی سکیورٹی اہلکاروں کو بھی وردی میں ملبوس ہونے کا حکم دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :