ملک کی سلامتی کے ساتھ سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا ، راجناتھ سنگھ

بدھ 27 جنوری 2016 12:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سمیت اپنے تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا متمنی ہے لیکن دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی آڑ میں ملک کی سکیورٹی کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی ملک بھارت کی امن اور بہتر تعبیر نہیں کر سکتا ہے جبکہ ہندوستان سرحد پار سے چلائی جا رہی ہر قسم کی انتہا پسندی کو پوری قوت سے منہ توڑ جواب دے گا ۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی فورسز کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پڑوس میں جاری انتہا پسندی کی سرگرمیاں مسلسل تشویشناک ہں اور ان ہی جاری سرگرمیوں کے نتیجے میں بار بار ہندوستان کو حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہ اہے جس کی تازہ مثال اس ماہ کا پٹھانکوٹ فدائیں حملہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی پالیسی امن کی ہے اور امن کے تحت ہی وہ اپنے سبھی ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے حق میں ہے جس کے لئے سنجیدگی سے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :