25 فیصد خواتین شوہر کے دوستوں کو سخت ناپسند کرتی ہیں،برطانوی ماہرین

بدھ 27 جنوری 2016 12:53

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) خواتین یہ بات مانیں یا نہ مانیں لیکن ماہرین نے ضرور ثابت کر دیا ہے کہ عورتیں اپنے شوہر کے قریبی دوستوں سے نفرت کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ ہر چار میں سے ایک خاتون اپنے شوہر کے دوستوں سے نفرت کرتی ہے کیونکہ ان کے یہ خیال ہے کہ یہ دوست ان کے شوہر کی زندگی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔بیویوں کا یہ کہنا ہے کہ ان کے شوہروں کے دوست ان کی عادتیں خراب کر دیتے ہیں جیسا کہ سگریٹ نوشی یا رات کو دیر سے گھر واپس آنا وغیرہ۔سروے پر مشتمل تحقیق کے دوران خواتین نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ اپنے شوہروں کو اْن کے دوستوں سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :