اوریگن، وائلڈ لائف پناہ گاہ پر قابض ملیشیا کے سربراہ گرفتار

بدھ 27 جنوری 2016 12:20

اوریگن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء ) امریکی پولیس نے کہا ہے کہ انھوں نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مسلح ملیشیا کے سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس فائرنگ میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ یہ مسلح گروپ اوریگن میں ایک وائلڈ لائف پناہ گاہ پر قابض ہے۔ پولیس نے بتایا کے ملیشیا کے سربراہ ایمون بنڈی کے ساتھ پانچ دیگر افراد بھی ٹریفک کی چیکینگ میں پکڑے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا پولیس کے اس آپریشن میں وائلڈ لائف کی پناہ گاہ سے ان لوگوں کا قبضہ ختم ہوا ہے یا نہیں۔ بنڈی کی سربراہی میں خود ساختہ ملیشیا نے رواں ماہ کے اوائل میں وائلڈ لائف پناہ گاہ پر قبضہ کر لیا تھا۔امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 40 سالہ بنڈی کو شاہراہ 225 پر ایک ٹریفک سٹاپ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اس کے 43 سالہ بھائی رائن بنڈی، 44 سالہ برائن کیوالیئر، 59 سالہ شوانا کوکس، اور 32 سالہ رائن ویلن پین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :