اوکاڑہ میں گھرپربھارتی پرچم لہرانے والا ویرات کوہلی کا مداح نکلا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 جنوری 2016 11:57

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 27 جنوری۔2015ء) پولیس نے اوکاڑہ میں گھرپر بھارتی پرچم لہرانے عمر دراز کا جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔اوکاڑہ پولیس کے مطابق عمر دراز کے خلاف 16 ایم پی او اور 123 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بھارت کے یوم جمہوریہ پر عمر دراز نے اوکاڑہ کے ایک گاوٴں میں اپنے مکان پر بھارتی پرچم لہرایا ہے جس پر پولیس نے ریڈ ماری۔پولیس کے مطابق عمر دراز کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کے مداح ہیں اور ان کے لیے انھوں نے بھارتی پرچم مکان پر لہرایا۔

متعلقہ عنوان :