پشاور: محلہ جھنگی میں پرنٹنگ پریس مارکیٹ میں آتشزدگی

بدھ 27 جنوری 2016 11:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پشاور کے محلہ جھنگی میں پرنٹنگ پریس کی مارکیٹ میں آگ لگ گئی ،جس نے کئی دکانیں لپیٹ میں لے لیا ، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔پشاور کے محلہ جھنگی میں واقع پرنٹنگ پریس کی مارکیٹ میں آگ لگ گئی ہے، فایئر بریگیڈ کی گاڑیاں ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہ پا سکیں۔

(جاری ہے)

پشاور کے محلہ جھنگی میں پرنٹنگ پریس کی مارکیٹ میں نامعلوم وجہ سے اچانک آگ لگ گئی، جس نے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔سٹی فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تاہم صبح 4 بج کر20 منٹ پر لگنے والی آگ پر آخری اطلاعات تک قابو نہیں پایا جا سکا۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم اس کی وجہ سے پرنٹنگ کے قیمتی سامان کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :