نا قص انتظامات ، سرگودھا اور گوجرانوالہ میں 4 کالج سیل

بدھ 27 جنوری 2016 11:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء)سیکورٹی کے نا قص انتظامات پر سرگودھا اور گوجرانوالہ میں 4 کالج سیل کر دیئے گئے۔گوجرانوالہ میں پوسٹ گریجویٹ کالج فار کامرس اور گورنمنٹ کالج فقیر محمد پیپلز کالونی کو سیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سرگوھا میں سرگودھامیڈیکل کالج اور گورنمنٹ زرعی کا لج سیل کر دیئے گئے۔پنجاب سمیت خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں کو سیکورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔