چیف جسٹس انور ظہیر جمالی عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے

بدھ 27 جنوری 2016 11:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے اور کل جمعرات کو جسٹس میاں ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ایک ہفتہ عمرہ کی ادائیگی کی وجہ سے سعودی عرب میں ہوں گے ۔ جمعرات کو جسٹس میاں ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھائیں گے ان سے حلف سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ لیں گے ۔ تقریب سپریم کورٹ میں ہو گی جس میں سپریم کورٹ ججز ، وکلاء صاحبان اور دیگر افسران شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :