آصف زرداری نے خرابی صحت کے باعث امریکہ میں اپنی مصروفیات میں تبدیلی کردی

بختاور بھٹو کی سالگرہ اب دبئی میں منائی جائیگی ،بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع

بدھ 27 جنوری 2016 11:39

آصف زرداری نے خرابی صحت کے باعث امریکہ میں اپنی مصروفیات میں تبدیلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے خرابی صحت کے باعث امریکہ میں اپنی مصروفیات میں تبدیلی کردی، نئے شیڈول کے تحت بختاور بھٹو کی 25 جنوری کو منائی جانیوالی 25ویں سالگرہ اب دبئی میں ہی منائی جائے گی جبکہ پہلے بختاور بھٹوکی سالگرہ اور دو فروری کو آصفہ بھٹو کی سالگرہ واشنگٹن میں منائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

صدر آصف علی زرداری نے خرابی صحت کے باعث نیویارک میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے اور بلاول بھٹو زرداری بھی فوری طورپر امریکہ روانہ نہیں ہورہے بلکہ کل جمعرات کو ان کی اسلام آباد آمد متوقع ہے اور پنجاب کے حوالے کئی اہم فیصلے کریں گے۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت میں بہتری آگئی تو وہ واشنگٹن روانہ ہو جائیں گے اور بعد میں بلاول بھٹو بھی واشنگٹن پہنچیں گے اور امریکی صدر سے ناشتے پر ملاقات کریں گے ۔

واضح رہے کہ پی پی پی کی قیادت آج کل زیادہ تر سرگرمیاں امریکہ میں جاری رکھے ہوئے ہے اور اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اس کے علاوہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو اور محترمہ شیری رحمن کے مختلف تقریبات سے خطاب بھی رکھے گئے تھے ، ان تقریبات کو ری شیڈول کیا جارہا ہے۔