پشاور کے علاقے خزانہ میں فائرنگ ، پولیس اہلکارزخمی

بدھ 27 جنوری 2016 11:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء ) پشاورکے نواحی علاقہ خزانہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔ پولیس اہلکار کو طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ خزانہ بائی پاس کے قریب ہوا۔ منظور شاہ نامی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں اہلکار ذخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ ایک حملہ آورنے کی،جو فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے قریبی علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری رہا۔زخمی اہلکار نوشہرہ میں تعینات تھا تاہم اس کی رہائش پشاور میں تھی۔

متعلقہ عنوان :