اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے

بدھ 27 جنوری 2016 11:06

اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور ، لوئر دیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ اسلام آباد ، راولپنڈی، پشاور ، لوئر دیر ، مالاکنڈ سمیت خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا وِرد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔

زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش تھا۔

(جاری ہے)

پشاور میں رات 4 بج کر19 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی شدت 5 اعشاریہ2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں 310 کلو میٹر زیر زمین بتایا گیا ۔پشاور کے علاوہ ملاکنڈ ڈویژن اور خیبر پختونخوا کے بعض دیگر شہروں جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد لوگوں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ریسکیو اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے خوش قسمتی سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :