روس کے صدارتی ترجمان کا امریکہ کے الزامات پر شدید ردعمل‘بلاثبوت الزامات لگانا ان کے اپنے کردار کو مشکوک بناتا ہے:دمتری پسکوو
عمر جمشید بدھ 27 جنوری 2016 11:01
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) روس کے صدارتی ترجمان دمتری پسکوو نے امریکہ کی جانب سے صدر روس ولادیمیر پوتن پرالزامات پر شدید ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی وزارت مالیات کی جانب سے صدر روس ولادیمیر پوتن پر بلا ثبوت الزام لگانا بذات خود اس ادارے کو دھندلاتا ہے اور ثبوت کا متقاضی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کی وزارت مالیات سے ثبوت طلب کرنے کا تقاضا نہیں کریں گے کیونکہ اگر وہ اس طرح کسی ثبوت کے بغیر الزام لگاتے ہیں تو ان کا اپنا ادارہ مشکوک ہوتا ہے۔
یہ ہمارا کام نہیں کہ ثبوت طلب کریں بلکہ اس ادارے کا فرض ہے کہ کوئی ثبوت دے کر ثابت کرے کہ وزارت مالیات کے ترجمان کا بیان محض خالی الفاظ پر مشتمل نہیں۔اس سے پہلے غیر ملکی ذرائع ابلاغ عامہ نے بتایا تھا کہ اس میں امریکہ کی وزارت مالیات کے ترجمان ایڈم شوبن جو اپنے ملک کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کا معاملہ دیکھتے ہیں، نے صدر روس کو بدعنوانی میں لتھڑا ہواشخص قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی حکومت اس بارے میں ایک عرصے سے جانتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.