ڈیرہ اسماعیل خان، وفاقی محتسب دفترکے کارنامے

6ماہ میں وفاقی محکموں کی 1090شکایتیں حل کردیں

منگل 26 جنوری 2016 22:42

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء )وفاقی محتسب کے علاقائی دفترنے لوگوں کوتیزاورکم خرچ پرانصاف مہیاکرنے کیلئے مختصرمدت میں لوگوں کے مسائل کوحل کیاہے۔واپڈا،نادرا،پوسٹ آفس اوربینظیرانکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگروفاقی اداروں سے متعلق لوگوں کی شکایات کیلئے بھکر،میانوالی،بنوں،لکی مروت،ڈیرہ اسماعیل خان اورٹانک کے لوگ ہم سے رابطہ کررہے ہیں۔

چھ ماہ کے دوران لوگوں کی وفاقی محکموں کے حوالے سے بارہ سوشکایتیں وصول ہوئیں جن میں سے 1090شکایتوں کوحل کرلیاگیا اورلوگوں کوانصاف ملا۔ان خیالات کااظہارایڈوائزرریجنل ہیڈوفاقی محتسب ڈیرہ ریجن عبدالکریم خان قصوریہ‘ایڈوائزرسابق سیشن جج احسان اﷲ خان بابڑاورایڈوائزرولایت خان گنڈہ پورنے وفاقی محتسب کے علاقائی دفترمیں میڈیاکے نمائندوں سے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاقی محتسب نے SCRAپراجیکٹ کے تحت 27جنوری سے31مارچ تک بھکر‘میانوالی‘بنوں‘لکی ‘ٹانک اورڈیرہ اسماعیل خان میں کام شروع کیاہے جس کے تحت پندرہ دن کے اندرلوگوں کی شکایات کاازالہ کیاجائیگا۔اس سلسلے میں ہمارے نمائندے خودمتعلقہ اضلاع جاکرلوگوں کی شکایتیں سنیں گے۔اس سلسلے میں27جنوری کواحسان اﷲ بابڑلکی مروت‘27جنوری کومحمدفاروق محسودضلع بھکر‘29جنوری کومیانوالی جبکہ احسان اﷲ بابڑ3فروری کوضلع بنوں میں جاکرلوگوں کی درخواستوں پرمسائل کوحل کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ جنوری2014ء میں وفاقی محتسب ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کاعلاقائی دفترقائم کیاگیاجس میں ابتداء میں چاراضلاع ڈیرہ‘ٹانک‘لکی اوربنوں شامل تھے جبکہ بعدازاں ضلع میانوالی اوربھکرکے اضلاع کوبھی اس میں شامل کرلیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ایک سادہ کاغذپردرخواست کے ذریعے کسی بھی محکمے سے متعلق شکایات بیان حلفی کے ذریعے ہمارے پاس جمع کرائی جاتی ہے۔اس درخواست پرمیرٹ کی بنیادپرفیصلہ کیاجاتاہے۔علاقائی دفترمیں جنوری2013ء سے لیکرجولائی2015ء تک 5655شکایات داخل کی گئیں جن میں سے 3968درخواست کنندگان کی دادرسی ہوگئی