راولپنڈی، سمگلنگ پر2 پتنگ بازگرفتار

منگل 26 جنوری 2016 22:41

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تین ہزار پتنگیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے ڈہوک الہی بخش کے علاقہ میں گاڑی کی تلاشی لینے پر 02ملزمان عمران خان اور نواز خان کے قبضہ سے مختلف سائز کے تین ہزار پتنگ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔