ٹنڈوالہیار، ٹنڈومیر علی میں اچانک آتشزدگی سے 10گھر جل کر خاکستر

منگل 26 جنوری 2016 22:34

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) تعلقہ جھنڈومری کے گاؤں ٹنڈومیر علی میں اچانک آگ لگنے کے سبب 10گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تعلقہ جھنڈومری کے علاقہ یوسی میرا آباد کے علاقے میرید ہوٹل کے قریب محنت مزدوری کرنیوالے افراد کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی ۔

(جاری ہے)

اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے بلند ہونے لگے ۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپکے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے ۔لیکن تب تک آگ کے شعلوں نے 10سے زائد گھروں کو اپنی پلیٹ میں لیکر جلاکر خاکستر کردیا ۔متاثرین نے رات کھلے آسمان تلے گزاری متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں فوری امداد فراہم کی جائے ۔تاحال تک کوئی سرکاری آفیسر نہیں پہنچ سکا۔

متعلقہ عنوان :