برطانیہ اور فرانس کے تعلیمی اداروں میں خوف کے سائے،برطانیہ میں 16فرانس میں 6سکول بم کی افواہ پر خالی کرالئے گئے

منگل 26 جنوری 2016 22:11

لندن،پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) برطانیہ اور فرانس کے تعلیمی اداروں میں خوف کے سائے دن بھر گردش کرتے رہے،برطانیہ میں 16فرانس میں 6سکول بم کی افواہ پر خالی کرائے گئے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں لیکن کچھ نہ ملا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز برطانیہ کے مختلف شہروں میں قائم16سکولوں کی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹین پولیس کو بم کی اطلاع فون پر دی گئی جس کے بعد ان تمام سکولوں کو خالی کرالیاگیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا تاہم سکولوں کی جامع تلاشی کے بعد یہاں سے کچھ بھی نہ ملا ،اسی روز بعد میں فرانس میں بھی6سکولوں میں بم کی اطلاعات ملیں تو پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ان سکولوں کو خالی کرانے کے بعد تلاش میں پولیس کو کچھ بھی نہ ملا اور سکولوں کو کلےئر قرار دے دیا گیا

متعلقہ عنوان :