نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر تیزرفتار ٹرک موٹرسائکل پر چڑھ گیاجس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
منگل 26 جنوری 2016 22:08
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر تیزرفتار ٹرک موٹرسائکل پر چڑھ گیاجس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کے مطابق ٹرک کی ٹکر سے جابحق ہونے والے ایوب مسیح پاک آرمی انیجیئر سینٹر کا ملازم تھا،شدید زخمی نعیم مسیح کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا۔
پولیس نے فرار ہونے والے ٹرک اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔جابحق ایوب مسیح کا ڈسٹرکٹ ہیڈہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر خویشگی چونگی کے قریب تیزرفتار ٹرک نمبرBNA-1743 نوشہرہ سے رسالپور جانے والے موٹرسائکل نمبرNSR-0826 بے قابو ہوکر چڑگیا جس کے نتیجہ میں دونوں موٹرسائکل سوار ایوب مسیح ولد صبح مسیح سکنہ ٹی بی ون کواٹرز رسالپور اور نعیم مسیح ولد پترس مسیح سکنہ سول بازار رسالپور شدید زخمی ہوگئے جس کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ایک شدیدزخمی ایوب مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال کے راستے میں جابحق ہوگیا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.