نوشہرہ کینٹ اور رسالپورچھاونی پاک فضائیہ کی رن وئے کے قریب شدت پسندوں کی دھمکی کے بعد سیکورٹی فورسز،احساس اداروں ،پولیس اور ائلیٹ فورس نے سرچ آپریش

منگل 26 جنوری 2016 22:08

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) نوشہرہ کینٹ اور رسالپورچھاونی پاک فضائیہ کی رن وئے کے قریب شدت پسندوں کی دھمکی کے بعد سیکورٹی فورسز،احساس اداروں ،پولیس اور ائلیٹ فورس نے سرچ اپریشن کیا۔پولیس کے مطابق نو غیرقانونی رہائش پزیر افغان مہاجرین سمیت 76مشبتہ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدر میں اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈی ایس پی نوشہرہ سرکل نذیر خان کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو افغان اور ایک لیڈی کوتل کا رہایشی ہے۔زرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے افغان سمز اور انتہائی اہم کاغذات برآمد ہوئے ۔گرفتارملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔تفصلات کے مطابق منگل کی اعلیٰ الصبح سیکورٹی فورسز اور احساس اداروں نے پولیس کے ساتھ پاک فضائیہ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کی رن وئے کے قریب شدت پسندوں کی دھمکی کے بعد ایک بڑا ٹارگیٹ سرچ اپریشن کیا۔

(جاری ہے)

جس میں بم ڈسپوزل یونٹ شدت پسندوں اور بارود اور اسلحہ کی سرچ کرنے والے کتوں نے حصہ لیا۔پولیس کے قریبی زرائع کے مطابق سرچ اپریشن میں نو غیرقانونی رہائش پزیر افغان مہاجرین سمیت 76مشبتہ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدر میں اسلحہ جس میں کلاشنکوف،بندوقیں،پستول سیکڑوں کارتوس میگزین شامل ہیں برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔ نوشہرہ کینٹ پولیس اور احساس اداروں نے خفیہ معلومات پر سی ایم ایچ اور ڈائیو بس ٹریبنل کے قریب ناقہ بندی کرکے ایک موٹرکار سے تین مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

زرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو مسمی عظم اللہ اور زیب اللہ کا تعلق افغانستان لوگر اور ایک مسمی جانزیب خان کا تعلق لنڈی کوتل خیبرایجنسی سے ہے۔ملزمان سے افغان سمز اور انتہائی اہم کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے تینوں گرفتار ملزمان کو تھانہ نوشہرہ کینٹ منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیاہے