ہم حالت جنگ میں ہیں۔ دشمن نے اپنا طریقہ کار تبدیل کر لیا ہے۔ بے گناہ اور معصوم بچوں کو ٹارگٹ بنا رہے ہیں،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مردان

منگل 26 جنوری 2016 22:08

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مردان سرکل سعید خان وزیر نے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں۔ دشمن نے اپنا طریقہ کار تبدیل کر لیا ہے۔ بے گناہ اور معصوم بچوں کو ٹارگٹ بنا رہے ہیں۔ ہم نے اپنے ارد گرد شہر ، گاؤں، گلی ، محلہ میں کھڑی نظر رکھ کر سماج دشمن عناصر کے مذموم ارادوں کو ملیامیٹ کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار DIGمردان ریجن سعید وزیر کا نوشہرہ کے علاقے پیر سباق میں اعتبار فاؤنڈیشن کے مالی تعاون سے تعمیر کردہ تفتیشی چوکی کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پیر سباق میں اعتبار فاؤنڈیشن کے مالی تعاون سے تعمیر کردہ تفتیشی چوکی قائم کی گئی ہے۔ جس کا آج افتتاح تھا۔ تقریب میں DPOنوشہرہ واحد محمود ،DSPکینٹ سرکل نذیر خان اعتبار فاؤنڈیشن کے مسٹر کیوئن، زبیر شاہ ، شکیل کاکا خیل ، اکبر علی ،سید ولی اللہ شاہ ، علاقہ ناظمین ، کونسلرز ، معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ DIGمردان ریجن سعید وزیر مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

DPOنوشہرہ نے تمام مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مردان سرکلسعید وزیر نے فیتا کاٹ کر پیر سباق چوکی کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں۔ دشمن نے اپنا طریقہ تبدیل کر دیا ہے۔ ہمیں بھی اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنے ہونگے۔ اپنے شہر ، گاؤں، گلی محلہ اور اردگرد حالات کا جائزہ لینا ہوگا۔

کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً مقامی پولیس کو دینا ہوگی۔ دہشتگردوں نے ہمارے مستقبل کے معماروں کو نشانہ بنانا شروع کیاہے۔ ہم نے مردانہ وار انکا مقابلہ کرنا ہے۔ پولیس اب وہ پرانی پولیس نہیں رہی بلکہ جدت کی طرف گامزن ہے۔ جدید سائنسی طریقہ تفتیش اپنایا جا رہاہے۔ پولیس میں تبدیلی آچکی ہے اورپولیس میں اصطلاحات کرکے فرسودہ نظام کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا اولین فرض عوام کی خدمت ہے

متعلقہ عنوان :