حکومت کڈنی ہسپتال حیات آبادہسپتال انتظامیہ کے نامناسب رویے کانوٹس لے کرانکے ساتھ ہونے والی زیادتی کاازالہ کریں،عمر علی
منگل 26 جنوری 2016 21:58
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء)لوئردیرکے رہائشی عمرعلی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،وزیرصحت اوردیگرحکام بالاسے مطالبہ کیا ہے کہ کڈنی ہسپتال حیات آبادکے عملہ بیوی کا آپریشن کرانے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔
(جاری ہے)
گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں صحافی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمرعلی کاکہناتھاکہ اسکی بیوی جوگردوں کے مرض میں مبتلاہے 30نومبر2015ء کوکڈنی ہسپتال حیات آبادانتظامیہ نے انہیں 25جنوری کوآپریشن کیلئے وقت دیاجب وہ مقررہ دن ہسپتال پہنچے توانہیں کہاگیاکہ ٹیسٹ وغیرہ اورآپریشن کیلئے سامان خریدکر 26جنوری کوصبح آٹھ بجے آپریشن کیلئے آجائے جس پرانہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق نہ صرف ٹیسٹ کئے بلکہ آپریشن کیلئے سامان بھی خریدلیالیکن دوپہر2بجے تک انتظارکرانے کے بعدان سے کہاگیاکہ آپریشن کرنے کا وقت ختم ہوگیاہے اس لیئے وہ 28جنوری کودوبارہ آپریشن کیلئے آئے۔
انہوں نے کہاکہ کہ ہسپتال سٹاف اپنے من پسنداورسفارشی لوگوں کوآگے کرکے غریب لوگوں کی حق تلفی کرتے ہیں جوسراسرزیادتی ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،وزیرصحت اوردیگرحکام بالاسے مطالبہ کیاکہ وہ ہسپتال انتظامیہ کے نامناسب رویے کانوٹس لے کرانکے ساتھ ہونے والی زیادتی کاازالہ کریںمزید قومی خبریں
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.