ڈپٹی کمشنر آفس کی ٹیم کا حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں پر چھاپہ، 5 افراد جیل منتقل

منگل 26 جنوری 2016 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) ٓایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضیلت جہاں نے حیا ت آباد کی مختلف مارکیٹوں میں کاروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضیلت جہاں نے پی ڈی اے سٹاف کے ہمراہ حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں نواب مارکیٹ، جنگل مارکیٹ اور بنگش مارکیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے تمام غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔

اس دوران مختلف دوکانداروں کو بھی چیک کیا گیا۔گران فروشی اور غیر قانونی تجاوزات میں 5 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا۔ان گرفتار افراد میں نانبائی، دودھ فروش اور سبزی فروش شامل ہیں۔ ان افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :