سانحہ بلدیہ ٹاؤن، تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

منگل 26 جنوری 2016 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء)کراچی کے سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں فیکٹری میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی،بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آتشزدگی اور 250 سے زائد افراد کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت سیشن جج ویسٹ عدالت میں ہوئی ، تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی،رپورٹ کے مطابق ایک ملزم رضوان قریشی کے انکشافات کے بعد حکومت سندھ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ، پانچ ملزمان تاحال مفررو ہیں جن میں متحدہ قومی موو منٹ کے رہ نما حماد صدیقی ،محمد فاوق سلیم ، محمد رضوان قریشی ،عبدالرحمان عرف بھولااور محمد زبیر شامل ہیں،حکومت سندھ کی جانب سے سرکاری وکیل تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگرآئندہ سماعت پر فیکٹری مالکان کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دیا گیا تو وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔ عدالت نے ملزم منصور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔