جمال الدین افغانی روڈپر 27 انچ قطر کی سیوریج لائن بیٹھ گئی جس کے باعث اوور فلو ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے متعلقہ افسران کو فوری کاررائی کی ہدایت
منگل 26 جنوری 2016 21:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) واٹر بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منگل کی صبح جمال الدین افغانی روڈپر 27 انچ قطر کی سیوریج لائن بیٹھ گئی جس کے باعث اوور فلو ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے متعلقہ افسران کو فوری کاررائی کی ہدایت کی ، واٹر بورڈ کے عملہ نے فوری طور پرموقع پرپہنچ کرسیوریج اوورفلو کی نکاسی اور لائن کی بحالی کے اقدامات کئے بیٹھ جانے والی لائن کی مرمت کا کام مشینری اور افرادی قوت کی مدد سے شروع کر دیا، تفصیلات کے مطابق جمال الدین افغانی روڈ پر 27انچ قطر کی سیوریج لائن منگل کی صبح بیٹھ گئی جس کے باعث اوور فلو ہوگیا ،سیوریج لائن بیٹھ جانے کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید بھی متاثرہ مقام پر پہنچ گئے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پائپ لائن کا کام 24گھنٹے میں مکمل کرکے نکاسی آب کے نظام کو رواں کر دیا جائے، جس پر ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز فوری طور پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹ واجد صدیقی اور دیگر افسران ، مشینری و افرادی قوت کی مدد سے واٹر بورڈ کے عملے نے متاثرہ لائن کو تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا،شہریوں کو دقت سے بچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوشش کی جارہی ہے کہ اس لائن کی تبدیلی و مرمتی کام آئندہ 24 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.