راولپنڈی،ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے پرتین شو روم مالکان کے خلاف مقدمہ درج

منگل 26 جنوری 2016 21:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا مری روڈ پر نیوٹاؤن سیکٹر میں مین سڑک کے اوپر گاڑیاں بیجنے کی غرض سے کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بننے والے تین شو روم مالکان کے خلاف دفعہ 341کے تحت پولیس سٹیشن نیوٹاؤن میں ایف آئی آر درج کر وا دیں جبکہ سیکشن 550کے تحت پانچ گاڑی تھانہ صادق آباد اور نیو ٹاؤن میں بند کر وا دیں تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز کے خصوصی احکامات پرٹریفک سیکٹر نیوٹاؤن کے ڈی ایس پی وحید اﷲ نے مری روڈ نیو پرٹاؤن سیکٹر میں مین سڑک پر گاڑیاں کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ، خلل اور عوام الناس کے لیئے پریشانی کا باعث بننے پر شوروم مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے سیکشن 341کے تحت ایف آئی آر درج کر وا دیں جبکہ سیکشن 550کے تحت تھانہ نیوٹاؤن اور تھانہ صادق آبادمیں پانچ گاڑیاں بند کروا دیں واضع رہے کہ مین سڑک کے اوپر گاڑیوں کے بازار لگانے ، شوروم مالکان کا گاڑیا ں بیجنے کی غرض سے سڑک کے اوپر کھڑی کرنے کے خلاف ضلعی انتظامیہ ، آر پی او راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خر م جانباز نے سخت قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں تاکہ عوام الناس کو ان کی وجہ سے بننے والی ٹریفک پریشانی سے بچایا جا سکے ۔