جمال الدین افغانی روڈپر بیٹھ جانے والی لائن کا کام 24گھنٹے میں مکمل کرکے نکاسی آب کے نظام کو رواں کر دیا جائے،مصباح الدین فرید

منگل 26 جنوری 2016 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) واٹر بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منگل کی صبح جمال الدین افغانی روڈپر 27 انچ قطر کی سیوریج لائن بیٹھ گئی جس کے باعث اوور فلو ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ، واٹر بورڈ کے عملہ نے فوری طور پرموقع پرپہنچ کرسیوریج اوورفلو کی نکاسی اور لائن کی بحالی کے اقدامات کئے بیٹھ جانے والی لائن کی مرمت کا کام مشینری اور افرادی قوت کی مدد سے شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمال الدین افغانی روڈ پر 27انچ قطر کی سیوریج لائن منگل کی صبح بیٹھ گئی جس کے باعث اوور فلو ہوگیا ،سیوریج لائن بیٹھ جانے کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید بھی متاثرہ مقام پر پہنچ گئے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پائپ لائن کا کام 24گھنٹے میں مکمل کرکے نکاسی آب کے نظام کو رواں کر دیا جائے، جس پر ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز فوری طور پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹ واجد صدیقی اور دیگر افسران ، مشینری و افرادی قوت کی مدد سے واٹر بورڈ کے عملے نے متاثرہ لائن کو تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا،شہریوں کو دقت سے بچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوشش کی جارہی ہے کہ اس لائن کی تبدیلی و مرمتی کام آئندہ 24 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :