پاکستان نازک دور سے گزر رہاہے، نوجوانوں سے امیدیں وابستہ ہیں، اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید

منگل 26 جنوری 2016 21:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاوٹس ایسو سی ایشن راحیلہ حمید نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک صورت حال سے گزر رہا ہے ملک کے نوجوانوں سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں، نوجوان ہمت نہ ہاریں اور اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پانچ روزہ آگہی کانفرنس کے آغاز کے موقع پر کیا۔

تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کو سمجھنا اس وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے حوالے سے ایوان میں بھی غور کیا جائے گا ، اس موقع پر انھوں نے سٹی تھنکر فورم کا بھی افتتاح کیا ، جو کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر آگہی دے گا، اس موقع پر راحیلہ حمید نے یوتھ پارلیمنٹ بلوچستان چیپٹرکی چیف پیٹرن کی ذمہ داری سنبھالنے کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین رضوان جعفر نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ نے سال 2016کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سال قرار دیا ہے، اور اس پورے سال یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین اس اہم موضوع پر مختلف پروگرامز اور پروجیکٹ منعقد کریں گے، ہرسال 30ہزار لوگ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہلاک ہورہے ہیں، پر پاکستان دنیا میں موسموں کی تبدیلی کا شکار ہونے والے ملکوں میں آٹھویں نمبر ہے، انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے بچانے کے لیے نوجوان آگے بڑھیں اور اپنے مستقبل کو بچائیں، افتتاحی تقریب ڈاکٹر معظم علی خان ،رجسٹرار کراچی یونیورسٹی ، ڈاکٹر عامر عالمگیر ، قدیر بیگ، وقار حسین، عافیہ سلام ، زبیر حبیب ، چیف سی پی ایل سی ، زاہد محبوب، نعیم قریشی، سنبل مجیب، سبحان مرچہ والا، منیر گوڈیل سمیت مختلف ماہرین نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :