ملک کوسیکولربنانے کی سازشیں ہورہی ہیں،امیرمولاناولی محمدترابی

قوم پرست حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کے نام پرتعلیمی اداروں سے میرٹ کاجنازہ نکال دیا، دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ، امیر جے یو آئی کوئٹہ

منگل 26 جنوری 2016 21:31

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی نے کہاہے کہ ملک کوسیکولربنانے کی سازشیں ہورہی ہیں،بلوچستان کی قوم پرست حکومت نے پرائمری اسکولوں میں مخلوط تعلیم کی اجازت دے دی جبکہ ہماری قومی لباس قمیص اورشلوارکوختم کرکے پتلون کواستعمال کرنابعض تعلیمی اداروں میں لازم قراردیاجارہاہے قوم پرست حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کے نام پرتعلیمی اداروں سے میرٹ کاجنازہ نکال دیاطبقاتی نظام تعلیم کاخاتمہ کیانہ ہی فرسودہ نظام کوتبدیل کیاصرف ہمارے اسلامی معاشرے کوبربادکرنے کی کوشش کی جارہی ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت حلقہ24کے رہنماقاری عبدالمتین اورحافظ منظوراحمدملنگ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرمولانامحمدسلیم،مفتی عبدالغفورمدنی،عبدالواسع سحر،عزیزاحمدسانگزئی سمیت دیگرموجودتھے،مولاناترابی نے کہاکہ سندھ حکومت نے سرکاری خطبہ خطباء کودینے کافیصلہ کیاجس کے خلاف جمعیت نے مزاحمت کی وزیراعظم نے بھی لبرل پاکستان کانعرہ لگایاہرطرف سیکولرازم کے لئے جدوجہدجاری ہے جبکہ بدقسمتی سے مذہبی جماعتیں آپس میں دست وگریبان ہیں انہوں نے کہاکہ میڈیارپورٹس کے مطابق تاجکستان میں پولیس نے پچاس ہزارمسلمانوں کی داڑھیاں مونڈدیں انتہاپسندی کے خلاف کارروائیوں کی آڑمیں چھ ماہ کے دوران اسکارف پہننے پر10ہزارخواتین گرفتارہوئیں مدارس میں سیکولرنصاب رائج کیاگیا،جیلوں میں ایک لاکھ سے زائدراسخ العقیدہ مسلمانوں پربدترین تشددکیاجارہاہے بیس سال سے کم عمرافرادپرمساجدجانے کی پابندی لگادی گئی ان ظالمانہ اقدامات پرمسلمانوں میں بے چینی بڑھنے لگی انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بھی ایک سازش کے تحت ملک کوسیکولربنانے کی سازشیں ہورہی ہیں جن کی راہ میں جمعیت علماء اسلام رکاوٹ ہے ان حالات میں دینی جماعتوں کے اتحادکی اشدضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :