سندھ اسمبلی کے احاطے میں 50 افراد بے گھر بیٹھے ہوئے ہیں ،خرم شیر زمان

اسپیکر سندھ اسمبلی نے یقین دہانی کرا دی ہے کہ متبادل رہائش ملنے تک کوارٹرز کے مکینوں کو ہٹایا نہیں جائے گا،نثار احمد کھوڑو

منگل 26 جنوری 2016 21:25

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء ) سندھ اسمبلی میں منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان نے اسمبلی کوارٹرز گرائے جانے کا مسئلہ ایک بار پھر اٹھایا اور کہا کہ 50 افراد بے گھر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ان کے بجلی ، گیس اور پانی کے کنکشنز کاٹ دیئے گئے ہیں ۔ انہیں کوئی متبادل رہائش بھی فراہم نہیں کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کے لیے متبادل رہائش فراہم کرنا تو کوئی مشکل نہیں ہے ۔ سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی نے یقین دہانی کرا دی ہے کہ متبادل رہائش ملنے تک کوارٹرز کے مکینوں کو ہٹایا نہیں جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ لاٹ کی تعمیر سندھ اسمبلی کے منصوبے کا حصہ ہے ۔ اسمبلی کے احاطے میں کوئی رہائشی کالونی نہیں بن سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :