بحرین، جیل میں بغاوت کے جْرم میں 57 کو قید کی سزائیں

قیدی جیل میں توڑپھوڑ اورمحافظوں پر حملوں میں ملوث پائے گئے،استغاثہ

منگل 26 جنوری 2016 21:21

منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) بحرین میں ایک عدالت نے جیل میں بغاوت اور بدامنی کے جرم میں ستاون قیدیوں کو مزید پندرہ، پندرہ سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ بحرین کے پبلک پراسیکوٹر کے دفتر کے مطابق عدالت نے ان قیدیوں کو دارالحکومت منامہ کے جنوب میں واقع جا جیل میں گذشتہ سال مارچ میں ہلہ گلا کرنے اور بغاوت کے الزامات میں قصور وار قرار دیا ہے۔پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بتایا ہے کہ یہ ستاون قیدی جیل میں توڑ پھوڑ سمیت بغاوت میں ملوّث تھے۔وہ شورش کے دوران جیل کی چھت پر چڑھ گئے تھے اور انھوں نے محافظوں پر پتھراؤ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :