یمنی ہسپتال پر کیے گئے حملے کی انکوائری کی جائے،ڈاکٹرزودآؤٹ بارڈرزکا مطالبہ

منگل 26 جنوری 2016 21:19

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء)طبی امداد فراہم کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز نے یمن میں اْس کے ایک ہسپتال پر کیے گئے حملے کی مکمل تفتیش کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اِس حملے میں چھ افراد ہلاک اور سات دوسرے زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

یمن میں اِس تنظیم نے دو ہسپتال قائم کر رکھے ہیں۔ اِس ادارے کی ڈائریکٹر آپریشنز راکیل ایورا نے تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں یمن کی جنگ جاری ہے، یہ وہاں کے انسانوں کے لیے بے پناہ مسائل اور دکھ پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہے۔ ایورا نے مزید کہا کہ متحارب فریق ہسپتالوں اور طبی سہولیات کا احترام بھی نہیں کر رہے