جنوبی سوڈان کو ہتھیار فراہم کرنے پر پابندی عائد کی جائے، اقوامِ متحدہ

منگل 26 جنوری 2016 21:19

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء)اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کی نگرانی کرنے والے مانیٹرز نے سلامتی کونسل کو تجویز کیا ہے کہ جنوبی سوڈان پر ہتھیار خریدنے یا کسی بھی طریقے سے اسلحہ حاصل کرنے کی پابندی لگائی جائے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی سوڈان میں دو سالوں سے خانہ جنگی جیسے حالات ہیں۔ مانیٹرز نے اپنی سالانہ رپورٹ میں یہ بھی تجویز کیا ہے کہ صدر سِلوا کیر اور اپوزیشن لیڈر رِک مچار بھی عالمی ادارے کی پابندیوں کے زمرے میں لائے جائیں کیونکہ وہ اپنے اپنے مسلح دستوں کی سربراہی کر رہے ہیں اور سویلین کی ہلاکتوں کے براہِ راست ذمہ دار ہیں۔