چاقو حملے میں زخمی ہونے والی اسرائیلی خاتون دم توڑ گئی

منگل 26 جنوری 2016 21:18

مقبوضہ یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) یروشلم کے ایک ہسپتال کے مطابق گزشتہ روز ایک فلسطینی کی طرف سے کیے گئے چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والی اسرائیلی خاتون دم توڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے مطابق 23 سالہ شلومِٹ کریگمین کا انتقال آج منگل کی صبح ہوا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق کریگمین کو گزشتہ روز بیت ہورون میں چاقو کے حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ گزشتہ چار ماہ سے جاری تشدد کی تازہ لہر میں اب تک 26 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 149 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :