رواں سال چین کا تیل پر انحصارمزید بڑھنے کا امکان ہے ،چائنہ اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

منگل 26 جنوری 2016 21:06

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء /شنہوا) گزشتہ سال چین کا درآمدی تیل پر انحصار 60فیصد بڑھ گیا ہے ۔یہ بات منگل کو جاری ہونے والی چائنہ اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک صنعتی رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ رواں سال چین کا تیل پر انحصار مزید بڑھے گا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال تیل کی کھپت میں 4.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور موجودہ مجموعی کھپت کا تناسب 60.6فیصد ہے ۔

(جاری ہے)

چائنہ اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے نائب سربراہ کیون ژو کون نے کہا ہے کہ 2016میں چین کا تیل پر انحصار 62فیصد بڑھے گا اور تیل کی طلب میں 4.7فیصد اضافہ ہو گا کیونکہ چین میں موٹر کاروں کی ملکیت اور شہری علاقوں میں اضافہ ہو گا جس کی وجہ سے ریاست تیل کے ذخائر بڑھائے گی ۔چین دنیامیں تیل خریدنے والا ایک بڑا ملک ہے ۔واضح رہے کہ وافر مقدار میں سپلائی کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :