چین کی جوہری توانائی کمپنی دنیا کی پانچ بڑی کمپنیوں میں شامل

منگل 26 جنوری 2016 21:05

شین ژن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء /شنہوا) چین کی جوہری توانائی کمپنی کو دنیا کی پانچویں بڑی کمپنی تسلیم کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چین کی سب سے بڑی توانائی کمپنی چائنہ جنرل نیوکلیئر پاور کارپوریشن کے ترجمان یوآ ن چینگ ہانگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو پیداواری صلاحیت کے حوالے سے عالمی سطح پر پانچ بڑی کمپنیوں میں شامل کیا گیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کمپنی 2014میں 8بڑی کمپنیوں میں شامل تھی جو کہ اب پانچ بڑی کمپنیوں میں اپنی جگہ بنا چکی ہے ۔کمپنی کی مجموعی طور پر پیداواری صلاحیت 17 گیگا واٹ ہے ۔کمپنی کے 12جوہری پاور پلانٹ زیر تعمیر ہیں جن کی مجموعی پیداوار 14.6گیگا واٹ ہے ۔

متعلقہ عنوان :