ربادا کی تباہ کن باؤلنگ،جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ 280 رنز کے واضح مارجن سے ہرا دیا
منگل 26 جنوری 2016 20:47
سینچورین ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) کاگیسوربادا کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میں 280 رنز کے واضح مارجن سے ہرا دیا۔ چار میچوں کی سیریز 2-1 سے انگلینڈ کے نام رہی۔ انگلش ٹیم میچ کے آخری روز 382 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ربادا کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور اس کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتیں رہیں، انگلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی ربادا کی جادوئی باؤلنگ کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، آخری سات کھلاڑی مجموعی سکور میں صرف 49 رنز کا اضافہ کر سکے جبکہ چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے سے محروم رہے۔
ربادا نے میچ میں 13 وکٹیں لیکر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔(جاری ہے)
ربادا میچ اور بین سٹوکس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو سینچورین ٹیسٹ کے آخری روزہ انگلش ٹیم نے 52 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے فتح کیلئے مزید 330 رنز درکار تھے جبکہ جوروٹ اور جیمز ٹیلر 19، 19 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، دن کے تیسرے اوور میں مورکل نے ٹیلر کو آؤٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، ٹیلر 24 رنز بنا سکے، اگلے اوور میں پائیڈت نے روٹ کو آؤٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، روٹ 20 رنز بنا کر چلتے بنے، اس کے بعد انگلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی ربادا کی جادوئی باؤلنگ کے سامنے زیادہ دیر تک وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
سٹوکس 10، بیئرسٹو 14، ووکس 5، براڈ 2 اور اینڈرسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پہلی اننگز کے بعد ربادا دوسری اننگز میں بھی کامیاب ترین باؤلر رہے، انہوں نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مورکل نے تین اور پائیڈت نے ایک وکٹ حاصل کیمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.