بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر کی سعودی عرب کے وزیر تعلیم احمد بن محمد العیسیٰ سے ملاقات

منگل 26 جنوری 2016 20:40

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے سعودی عرب کے وزیر تعلیم احمد بن محمد العیسیٰ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور اسلامی یونیورسٹی و سعودی تعلیمی اداروں کے مابین دو طرفہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا جبکہ سعودی وزیر تعلیم نے اس موقع پر جامعہ کو وظائف کے ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

احمد بن محمد العیسیٰ نے دوران ملاقات جامعہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی امت مسلمہ کا اہم ادارہ ہے جو بجا طور پر نوجوانوں کو بہترین تعلیم مہیا کر کے مسلم دنیا کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے سعودی وزیر تعلیم کو جامعہ میں جاری تدریسی سرگرمیوں اور جامعہ کی کلیات و شعبہ جات بارے بھی تفصیلاً آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :