ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ،ہانگ کانگ نے سکاٹ لینڈ کو 109 رنز سے ہرا دیا،راتھ 97 اور نزاکت 94 رنز بنا کر نمایاں

منگل 26 جنوری 2016 20:39

ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ،ہانگ کانگ نے سکاٹ لینڈ کو 109 رنز سے ہرا دیا،راتھ ..

ہانگ کانگ ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں نے ہانگ کانگ نے سکاٹ لینڈ کو 109 رنز سے ہرا دیا۔ سکاٹش ٹیم 259 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی، راتھ نے 97 اور نزاکت نے 94 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے چیمپئن شپ کے 17 ویں میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.1 اوورز میں 259 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، راتھ 97 اور نزاکت 94 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، ایونز نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 150 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کالم میک لیوڈ 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ندیم احمد نے 4 اور تنویر افضل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :