تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی نمبر نمایاں مقامات پر آویزاں کریں،ڈی سی او اٹک

منگل 26 جنوری 2016 20:39

فتح جنگ ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) ڈی سی او اٹک چوہدری حبیب اللہ نے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آرمی کے ایمرجنسی نمبر 1135پر فوری طور پررابطہ کریں ۔

(جاری ہے)

سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی نمبر نمایاں مقامات پر آویزاں کریں ۔ انہوں نے یہ ہدایات ضلع بھر میں تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے دیں۔ ڈی سی او اٹک نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے اسلحہ لائسنس کے حصول کے لئے ڈی سی او آفس اٹک سے رابطہ کریں