این اے122 :الیکشن ٹریبونل نے دائر انتخابی عذر داری ناقابل سماعت قرار دیدی
فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آفس کے باہر لیگی کارکنوں کے بھنگڑے ،مٹھائیاں تقسیم
منگل 26 جنوری 2016 20:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) الیکشن ٹربیونل نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے122 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزام میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک انصاف کے ناکام اْمیدوار عبدالعلیم خان کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔قبل ازیں ا لیکشن ٹربیونل نے 22جنوری کو دائر انتخابی عذرداری کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
الیکشن ٹربیونل کے جج رشید قمرنے منگل کے روزمختصر فیصلہ سنایا۔الیکشن ٹربیونل کے رو برو تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے دائر انتخابی عذرداری میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ تیس ہزار ووٹ غیر قانونی طور پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے122 کے ضمنی انتخاب میں منتقل کئے گئے ضمنی الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ،انہوں نے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.