ٹیسٹ ، ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد ٹی 20میں بھارتی سورماؤں کا فتح سے آغاز

188 کے جواب میں کینگروز 151رنز بنا کر آؤٹ ، ایرون فنچ 44 رنز بنا کر نمایا ں رہے ، سریش رائنا نے 41رنز بنائے ، ایشوین، بومراہ، جدیجہ اور پانڈے نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں، دوسرا میچ 29جنوری کو کھیلا جائیگا

منگل 26 جنوری 2016 20:14

ٹیسٹ ، ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد ٹی 20میں بھارتی سورماؤں کا فتح سے آغاز

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) بھارت نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 37 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 برتری حاصل کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارت نے ویرات کوہلی کے ناقابل شکست 90 رنز کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔

روہت شرما نے 31، شیکھر دھون نے 5، سریش رائنا نے 41 اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 11 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جیمز فالکنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 151 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ٹیم کو 47 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد سٹیو سمتھ کے علاوہ کوئی بلے باز بھارتی باؤلرزکا مقابلہ نہ کر سکا۔

(جاری ہے)

ایرون فنچ نے 33 گیندیں کھیل کر 2 چھکوں اور4 چوکوں کی مدد سے 44رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر نے 17، سٹیو سمتھ نے 21، ٹریوس ہیڈ نے 2، کرس لین نے 17، شین واٹسن نے 12، میتھیو ویڈ نے 5، جیمز فالکنر نے 10 اور رچرڈسن نے 9 رنز بنائے جبکہ کیمرون بوئیس نے 2 اور شان ٹیٹ نے کوئی سکور بنائے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے۔بھارت کی جانب سے ایشوین، بومراہ، جدیجہ اور پانڈے نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشیش نہرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سیریز کا دوسرا میچ 29 جنوری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :