سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب راولپنڈی میں سپرد خاک

نماز جنازہ میں آرمی چیف ، راجہ ظفر الحق اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی

منگل 26 جنوری 2016 20:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب راولپنڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں آرمی چیف ، راجہ ظفر الحق اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ صاحبزادہ یعقوب پاکستان کے وزیر خارجہ اور مختلف ممالک میں سفیر رہے ان کی عمر 95سال تھی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان 23دسمبر 1920 کو بھارتی شہر رام پور میں پیدا ہوئے جو قیام پاکستان کے بعد ہجرتکرکے پاکستان آئے صاحبزادہ یعقوب علی خان 1982ء سے 1991 تک پاکستان کے وزیر خارجہ اور 1996ء سے 1997ء تک نگران وزیر خارجہ رہے وہ امریکہ ، فرانس اور روس میں پاکستان کے سفیر بھی رہے صاحبزادہ یعقوب منگل کی صبح اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان کی نماز جنازہ ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام ، سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق ، سیاسی رہنماؤں اور ان کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی صاحبزادہ یعقوب کو راولپنڈی کے آرمی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :